وزیراعظم ملکی معیشت ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ کامران ٹیسوری

کامران ٹیسوری

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ملک کی معیشت ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ وزیراعظم ملکی معیشت ٹھیک کرنے کیلئے کوشاں ہیں، معیشت ٹھیک ہوگی تو ثمرات عوام تک پہنچیں گے۔

کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ ماضی کے وزیراعظم نے صرف وعدے کئے، اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوام کا کوئی حق مارے، ایک کروڑ نوکریاں دینے والے وزیراعظم نے ایک دن کراچی میں رکنا پسند نہیں کیا، کراچی کے عوام کا بڑا مسئلہ روزگار نہ ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہ فیصل کالونی میں پانی نہیں، سڑکیں بھی خستہ حال ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے