وزیراعظم شہبازشریف کا اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ٹیلیفونک رابطہ

شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا ہے۔ وزیراعظم نے خالد حسین مگسی، خالد مقبول صدیقی اور ایمل ولی خان کو بھی ٹیلی فون کیا، انہوں نے حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کے قائدین کو عید کی مبارکباد دی اوران کی خیریت دریافت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو بھی کی اور ساتھ ہی اتحادی جماعتوں کے قائدین کو آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے ہونے والی گفتگو سے بھی آگاہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے