اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک اہم ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاوس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم شہباز شریف سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی، معاشی اور دفاعی صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے جبکہ موجودہ بحران سے نمٹنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تمام سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی پر امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھنا پر اتفاق کیا ہے جبکہ ملک کی دفاعی سالمیت کے متعلق کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کا عزم کیا ہے۔