شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا مون سون میں متوقع سیلابی صورتحال کی خود نگرانی کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے مون سون میں متوقع سیلابی صورتحال کی خود نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم کی زیرِ صدارت مون سون میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جائزہ اجلاس ہوا جس میں انہوں نے مون سون کے دوران تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے مون سون سے متعلق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کمیٹی بھی قائم کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ این ڈی ایم اے تمام صوبائی حکومتوں و متعلقہ اداروں کی معاونت کرے، لوگوں کو مون سون کے حوالے سے پیشگی اطلاعات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ کسانوں اور دریاؤں و ندی نالوں کے گرد و نواح کے لوگوں کو روزانہ کی بنیاد پر پیشگی اطلاعات دی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے