وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے بڑا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی سطح کا بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے، اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلیوں اور مسائل کے حل سے متعلق تنظیم (سی۔ او۔ پی۔ 27) نے وزیراعظم کو نائب صدارت دینے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے 195 ممالک میں سے پاکستان کو یہ اعزاز ملا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کو اس عالمی تنظیم کی نائب صدارت سونپ دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ سی۔ او ۔پی ۔27 کی صدارت مصر کے پاس ہے۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ‘کانفرنس آف پارٹیز’ (سی۔ او۔ پی۔ 27) کی طرف سے اجلاس کے دوران نائب صدارت پاکستان کے لئے بڑا عالمی اعزاز ہے۔

ذرائع کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے وزیراعظم شہباز شریف کو “سی۔ او۔ پی۔ 27” اجلاس کی مشترکہ صدارت کی دعوت بھی دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف، ناروے کے وزیراعظم، مصر کے صدر گول میز کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ ‘کانفرنس آف پارٹیز’ (سی۔ او۔ پی۔ 27) کا اجلاس شرم الشیخ، مصر میں 6 سے 18 نومبر کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے