اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف زرداری نے ایک اہم ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اہم ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماوں نے ملک کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور آصف زرداری کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات میں موجودہ سیاسی صورت حال اور عوامی فلاح و بہبود کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے آصف زرداری کا وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر استقبال کیا۔
Short Link
Copied