وزیراعظم شہباز شریف 24 سے 25 فروری آذربائیجان کا سرکاری دورہ کریں گے

شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 24 سے 25 فروری تک آذربائیجان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں، مارچ 2024 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا یہ آذربائیجان کا دوسرا دورہ ہے۔

ذرائع کے مطابق نائب وزیرا عظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور کابینہ کے دیگر اہم ارکان سمیت اعلی سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ساتھ ہو گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے موقع پر فریقین باہمی دلچسپی کے شعبوں پر پر بات چیت کریں گے، دورے میں دونوں فریقین کے درمیان تعاون کے متعدد ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے