وزیراعظم 4 جون سے چین کا سرکاری دورہ کریں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 4 جون سے چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم اکنامک اور ایگری کلچرل زونز کا بھی دورہ کریں گے۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ وزیراعظم پاکستان چین بزنس فورم سے خطاب کریں گے، دورے کے دوران وہ چینی کمپنیوں اور کارپوریٹ سیکٹر سے بھی ملاقات کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان دیرینہ مضبوط تعلقات ہیں، آذر بائیجان کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان بہت اہم تھا۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے وزیراعظم سے بھی اہم ملاقات کی، دونوں ملکوں میں تعلیمی اور ثقافتی شعبے کو وسعت دینے پر بات چیت کی گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سینٹ لوشیا نے 29 مئی سے باضابطہ سفارتی تعلقات قائم کیے ہیں، پاکستان نے تین سال میں مختلف ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات مضبوط کیے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے