ریاض (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سعودی ہم منصب سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔ جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ریاض میں ایک اہم ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر بات چیت کی ہے۔ وزیر خارجہ نے پاک سعودیہ رابطہ کونسل کے تحت سیاسی و سیکیورٹی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں بھی شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق پاک سعودیہ رابطہ کونسل کے اجلاس کی صدارت دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ طور پر کی تھی۔ رپورٹس کے مطابق اجلاس میں دونوں فریقین نے سیاسی اور سیکیورٹی کے شعبوں سے متعلق مختلف معاملات پر بات چیت کی۔
Short Link
Copied