وزیر خارجہ بلال بھٹو زرداری 2 روزہ دورے پر ماسکو  پہنچ گئے

بلاول بھٹو چیئرمین پیپلز پارٹی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری روس کے 2 روزہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق ماسکو پہنچنے پر روسی وزارت خارجہ کے اعلیٰ اہلکاروں نے وزیر خارجہ  بلاول بھٹو زرداری کا خیرمقدم کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری  کی ماسکو آمد کے موقع پر روس میں پاکستانی سفیر شفقت علی خان بھی استقبال کیلئے موجود تھے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ویر خارجہ بلاول بھٹو آج روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ ماسکوں میں ہونی والی ملاقات کے دوران دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات، علاقائی، عالمی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے