مریم نواز ملک احمد خان

وزیر اعلی مریم نواز کی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے اہم ملاقات

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے قائد محمد نواز شریف اوروزیر اعلی مریم نواز کو بجلی بل ریلیف پروگرام کے اجراء پر مبارکباد دی۔

وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے عوام دوست پروگرام کی منظوری دے کر تاریخ ساز اقدام کیا۔ عوام کا پیسہ ماضی کی روایات کے برعکس اب عوام کو ریلیف پر ہی خرچ ہو رہا ہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہاکہ بجلی بلوں میں فی یونٹ 14 روپے کا ریلیف عوام کے لیے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے۔

ملاقات میں سیاسی صورتحال اور صوبائی اسمبلی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پنجاب کے ترقیاتی پراجیکٹس پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے بجلی بل پر 46 ارب روپے کے ریلیف دینے کو تاریخ ساز اقدام قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے