نیو یارک، ہیڈز آف ملٹری کمپوننٹس کانفرنس کے وفد کا پاکستانی مشن کا دورہ

(پاک صحافت) امریکی شہر نیو یارک میں ہیڈز آف ملٹری کمپوننٹس کانفرنس کے وفد نے پاکستانی مشن کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر سفیر منیر اکرم نے ہیڈز آف ملٹری کمپوننٹس کانفرنس کے وفد کا استقبال کیا۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کے کردار پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے امن دستے غیر معمولی خطرات کا سامنا کر رہے ہیں۔

منیر اکرم نے امن اور سلامتی کے مقاصد کے لیے اقوامِ متحدہ کے امن مشن پر پاکستان کی فعال شمولیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کا امن مشن بین الاقوامی تعاون کی ایک بہترین شکل ہے۔ منیر اکرم نے امن و سلامتی مشن کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر ہیڈز آف ملٹری کمپوننٹس کانفرنس کے وفد نے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

میجر جنرل چیریل پیرس نے کہا کہ بین الاقوامی امن کی خدمت میں سب سے زیادہ جانوں کا نذرانہ پاکستان نے دیا ہے۔ انہوں نے امن دستوں کی حفاظت اور سلامتی کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی مہارت اور جدید تربیت پر زور دیا۔ میجر جنرل چیریل پیرس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے امن مشن میں پاکستانی پولیس افسران کی فعال شمولیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے