راولپنڈی (پاک صحافت) نیب راولپنڈی نے القادر یونیورسٹی کیس میں زلفی بخاری کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے القادر یونیورسٹی کیس میں پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا ہے۔ زلفی بخاری کو یونیورسٹی معاملے پر نیب نے طلبی کا نوٹس جاری کیا، نیب راولپنڈی نے زلفی بخاری کو 9 جنوری کو دن گیارہ بجے طلب کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ نیب نے بطور گواہ مجھے اس کیس میں طلب کیا ہے، مجھ پر دباو ڈالنے کیلئے نوٹس بھیجا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ نیب کے سامنے پیش ہو کر بھرپور دفاع کروں گا۔