لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے جس نئے پاکستان کے کھوکھلے نعرے لگائے گئے آج عوام کے سامنے ہے۔ نیاپاکستان حکمرانوں کیلئے سستا جبکہ عوام کیلئے مہنگا ترین ملک بن چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے آئی ایم ایف کے آگے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ حکمران سستے ترین جبکہ عوام مہنگے ترین پاکستان میں رہتے ہیں۔
شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک کی چابیاں آئی ایم ایف کو دے دی گئیں ہیں۔ منی بجٹ کے تباہ کن اثرات آنے والے دنوں میں سامنے آئیں گے۔ یہ کہتے ہیں کہ منی بجٹ کا بوجھ غریبوں پر نہیں آئے گا، حکومت نے خود مہنگائی کا عذاب نازل کیا اور اب کہتے ہیں کہ سمجھ نہیں آرہی کہ مہنگائی کیوں ہے۔
Short Link
Copied