لاہور (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی، جس کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی اور ڈونلڈ بلوم کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کثیرالجہت نوعیت کے ہیں۔
واضح رہے کہ انہوں نے کہا کہ پنجاب، کیلیفورنیا سسٹر اسٹیٹ معاہدے کے تحت تجارتی و معاشی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں، پنجاب میں تاریخی عمارتوں کی بحالی سے متعلق امریکی تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ملاقات میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اقتصادی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
Short Link
Copied