نگراں وزیر پیپلزپارٹی کے خلاف سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔ امتیاز شیخ

امتیاز شیخ

کراچی (پاک صحافت) امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ نگراں وزیر پیپلزپارٹی کے خلاف سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعلی مقبول باقر سیاسی سرگرمیوں سے نگراں وزیر قانون سندھ عمر سومرو کو باز رکھیں بصورت دیگر پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن سے رجوع کرے گی۔

امتیاز شیخ کا مزید کہنا ہے کہ عمر سومرو پیپلز پارٹی کے خلاف سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔ شکار پور اور جیکب آباد میں سرکاری افسران کی تقرری اُنہیں کی خواہش پر کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نگراں وزیر قانون سندھ کی سانحۂ 9 مئی کی ذمہ دار جماعت سے سیاسی وابستگی ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے