نگران وزیراعظم کا تقرر اور اس کا اعلان آئینی طریقہ کار کے مطابق ہوگا۔ مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کا تقرر اور اس کا اعلان آئینی طریقہ کار کے مطابق ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے تقرر پر وزیراعظم شہباز شریف اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کا تقرر اور اس کا اعلان آئین پاکستان میں دیئے گئے طریقہ کار کے مطابق ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اس حوالے سے قائد میاں نواز شریف سے راہنمائی اور حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف مشاورت سے یہ عمل مکمل کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے