لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے بغیر پاکستان کی خوشحالی اور تعمیر و ترقی کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن الیکشن کیلئے تیار ہے، انشاءاللہ ملک بھر میں ایک ہی دن ایک ساتھ ہی انتخابات ہوں گے، کارکن تیاری کریں۔
حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ ہونے والے جنرل الیکشن میں پارٹی ٹکٹوں کا فیصلہ میرٹ پر ہوگا اور میاں نواز شریف ہی امیدواروں کو ٹکٹ دیں گے۔
انہوں نے سابق ڈپٹی میئر فیصل آباد شیخ محمد یوسف سے لاہور میں ون ٹو ون ملاقات کی ہے، اس موقع پر ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
Short Link
Copied