نوازشریف اور شہبازشریف نے ملک کو خوبصورت بنایا۔ ملک احمد خان

ملک احمد خان

قصور (پاک صحافت) ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے ملک کو خوبصورت بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان نے قصور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا نام لیے بغیر تنقید کے تیر چلادیے کہا ایک شخص ملک میں انتشار پھیلاتا رہا جبکہ نواز شریف اور شہباز شریف نے ملک کو خوبصورت بنایا۔

ملک احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے غریب کو روز گار کے مواقع فراہم کیے۔ ایک شخص ملک میں انتشار پھیلاتا رہا، اس نے افواج پاکستان کے خلاف سازش کی۔ اس شخص نے پاکستانی سیاست میں بھی سازش کی، اس شخص نے 9 مئی کو ملکی اداروں پر حملہ کرایا۔

انہوں نے کہا کہ اس شخص نے نواز شریف اور اُن کے ساتھیوں کے خلاف بے بنیاد کیسز بنائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے