نواز شریف نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کرلیا

نوازشریف

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کر لیا ہے۔ حسین نواز نے بھی والد کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کی جبکہ نواز شریف کے اسٹاف کے کچھ ممبران نے بھی ان کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف وطن واپس آنے کے لیے لندن سے آج ہی سعودی عرب پہنچے تھے۔ سعودی عرب میں کچھ دن قیام کے بعد وہ دبئی پہنچیں گے جہاں سے 21 اکتوبر کو خصوصی طیارے میں وہ پاکستان آئیں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن نے ان کے استقبال کے لئے بھرپور تیاریاں کی ہیں جبکہ مینار پاکستان پر ایک بڑے عوامی جلسے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے