نالائق حکومت کے مزید رہنے سے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق ہوجائے گا۔ سعید غنی

سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت کے مزید اقتدار میں رہنے سے ملکی معیشت کا بیڑہ مزید غرق ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا آئینی حق ہے اور کچھ وزرا آئینی عمل میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں، حکومت کی طرف سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اپوزیشن جس مقصد کیلئے اکٹھی ہوئی ہے یہ ثواب کا کام ہے۔ حکومتی اراکین کے بیانات سے پتا چلتا ہے کہ ان کے پاس 172 ممبر نہیں ورنہ یہ ایسی باتیں نہ کرتے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بہت سے اراکین نے نااہل حکومت کے خلاف ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے