حیدرآباد (پاک صحافت) مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نااہل اور نالائق حکومت اس وقت ہر شعبے میں ناکام ہوچکی ہے اور جب تک عمران خان وزیراعظم ہیں اداروں کی ناکامی اور تباہی جاری رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ عمران خان دو سال میں دو وزیر خزانہ کو تبدیل کرنے کے بعد بھی کہتے ہیں کہ ہماری معاشی پالیسیاں کامیاب ہیں۔ شوکت ترین نے قبل از وقت ہی خبردار کردیا ہے کہ عمران خان کی ناقص پالیسیاں ملکی معیشت کے لئے تباہ کن ہیں۔
مولابخش چانڈیو کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کے نام پر ملک میں سرکس لگا ہوا ہے۔ جہاں ہر جوکر اپنا فن دکھا رہا ہے۔ پی ڈی ایم کوئی سیاسی جماعت یا پارٹی نہیں بلکہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ہے۔ پیپلزپارٹی اس اتحاد سے کبھی الگ نہیں ہوگی۔ اگر اپوزیشن کا لانگ مارچ ہوا تو اس سے حکومت پر دباؤ پڑے گا۔
Short Link
Copied