اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم کی برطانوی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات، علاقائی امور پر گفتگو

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی سے لندن میں ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر گفتگو کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار برطانیہ کے دورے پر لندن پہنچ گئے، ہیتھروائیرپورٹ پر برطانوی حکام نے ڈپٹی وزیر اعظم کا استقبال کیا، اس موقع پر برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔

اپنے دورے کے دوران اسحاق ڈار نے برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نائب وزیر اعظم نے پاک برطانیہ دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے پاکستان اور برطانیہ کی مضبوط شراکت داری کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے برٹش پاکستانیوں کے کردار کو سراہا۔

اس موقع پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنے، تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے برطانیہ کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے