ن لیگ

ن لیگ کی جانب سے مہنگائی کے خلاف ساہیوال اور پاکپتن میں ریلیاں، حکومت کے خلاف نعرے بازی

ساہیوال (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے مہنگائی کے خلاف ساہیوال اور پاکپتن میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، جس کے دوران حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پاکپتن میں لیگی ایم این اے میاں احمد رضا مانیکا کی زیرقیادت ساہیوال روڈ سےجوگی چوک تک ریلی نکالی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ریلیوں میں شریک لیگی کارکن مہنگائی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ساہیوال میں بھی مسلم لیگ ن نےجوگی چوک سے صدر چوک تک مہنگائی کے خلاف ریلی نکالی۔ جس کی قیادت کی قیادت ایم پی اے ملک ندیم کامران نے کی، ریلی کے شرکاء مہنگائی کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔

واضح رہے کہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے ملک ندیم کامرانکا کہنا تھا حکومت نے عوام کا جینا محال کردیا ہے، حکمرانوں نے عوام کے منہ کا نوالا تک چھین لیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہ حکمران آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے ملک کو دیوالیہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے