مریم اورنگزیب

ن لیگ نے ہمیشہ کسانوں کا ہاتھ تھاما ہے۔ مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ن لیگ نے ہمیشہ کسانوں کا ہاتھ تھاما ہے۔

تفصیلات کے مطابق کالا شاہ کاکوں میں تقریب سے خطاب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ کسان ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ پنجاب کے کسانوں کے پاس سپر سیڈر، شریڈر اور کرشر ہونا وزیراعلی پنجاب کا خواب ہے۔

پنجاب کی سینئر وزیر نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں 5 ہزار سپرسیڈر اور 2 ہزار شریڈر کسانوں کو دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ ہی کسانوں کا ہاتھ تھاما ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے