ن لیگ نے سندھ کیلئے صرف دعوے کیے ہیں کام کچھ نہیں کیا۔ مراد علی شاہ

مراد علی شاہ

سیہون (پاک صحافت) مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے سندھ کے لیے صرف دعوے کیے ہیں کام کچھ نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں ن لیگ نے کام کیا تھا تو امیدوار کیوں کھڑے نہیں کیے؟ ہمیں شیر والوں سے نجات لینی ہے۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ن لیگ کی تھی مگر انہوں نے سندھ میں کچھ نہیں کیا، سندھ سے شہباز شریف کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا کر دستبردار ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں امن و امان سندھ کی پولیس اور رینجرز نے قائم کیا ہے، ن لیگ نے سندھ کے لیے صرف دعوے کیے ہیں کام کچھ نہیں کیا، جس کی وجہ سے آج عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے