ن لیگ مخصوص نشستوں کا معاملہ پارلیمنٹ لے جائیگی، عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ن لیگ مخصوص نشستوں کے معاملے کو پارلیمنٹ میں لے جانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر نظرِ ثانی اپیلوں سے پہلے ہی حکومت سے عمل درآمد کا تقاضہ کیا جا رہا ہے

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ معاملہ دیکھے گی، ہم یہ نہیں کر سکتے، صرف ایک بات اس لیے مان لیں کہ 8 ججوں نے کہا ہے۔ عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ ایسی پارٹی کو ریلیف دیا گیا جو مخصوص نشستوں کا تقاضہ لے کر الیکشن کمیشن نہیں گئی۔ ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ یہ پارٹی نہ سپریم کورٹ گئی اور نہ ہی کسی ہائی کورٹ گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی ججوں کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا۔ یہ تفصیلی فیصلہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا تھا۔ فیصلے میں کہا گیا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہیں، الیکشن کمیشن کا یکم مارچ کا فیصلہ آئین سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن کے یکم مارچ کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جرائم کیخلاف ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر بنانا چاہتے ہیں، محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جرائم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے