میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا راستہ روکنے کیلئے تمام قانونی آپشنز استعمال کریں گے۔ شہبازشریف

شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومتی میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا راستے روکنے کے لئے تمام قانونی آپشنز استعمال کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی زیر صدارت میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں پارلیمنٹ سمیت ہر فورم میں اسے روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ میڈیا کی تمام نمائندہ تنظیموں نے میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو مسترد کیا ہے پی ایم ڈی اے ایک کالا قانون ہے، ہر فورم پر روکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد قانون کی تیاری میں متعلقہ فریقین سے مشاورت نہیں ہوئی قانون کی تیاری میں متعلقہ فریقین سے تجاویز اور آرا بھی نہیں لی گئیں یہ کالا قانون منظور ہوا تو ملک سے اظہار رائے کی آزادی کا وجود مٹ جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے