مہنگائی کے بعد شرح سود بھی سنگل ڈیجٹ پر لائیں گے۔ امیر مقام

امیر مقام

کراچی (پاک صحافت) وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ مہنگائی کے بعد شرح سود بھی سنگل ڈیجٹ پر لائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ہر آدمی مہنگائی سے پریشان ہے، شہبازشریف نے دن رات محنت کی، 40 فیصد مہنگائی کم ہوکر 2 سے 3 فیصد تک آگئی ہے، یہ ایک بڑا معجزہ ہے۔ شرح سود کو کم کرکے 12 فیصد لے آئے ہیں، اس کو سنگل ڈیجٹ پر لیکر آئیں گے جبکہ ایکسپورٹ میں اضافہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر امیر مقام کا مزید کہنا تھا کہ لوگ خط لکھ لکھ کر تھک گئے ہیں کہ آئی ایم ایف قرض نہ دے، اوورسیز بھی اب ایک شخص کے ساتھ نہیں ہے، ایک شخص صرف اپنی ذات کے لیے لڑتا رہا ہے۔ اس سال سے بیرون ملک سے ریمیٹنس میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے، زرمبادلہ میں روزانہ کی بنیاد پر بہتری آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو یورپ میں بلیک لسٹ کیا گیا تھا، سابق حکمرانوں کو تو پاکستان کی فکر نہیں تھی۔ آج یورپ کے لیے فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا ہے، اب نئے خطوط کا سلسلہ شروع ہوا ہے، انہیں یہ ہے کہ پاکستان رہے نہ رہے صرف ایک بندہ رہنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے