موقع ملا تو کچی آبادیوں کو ریگولائز کریں گے۔ آصفہ بھٹو

آصفہ بھٹو

نواب شاہ (پاک صحافت) آصفہ بھٹو کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں موقع ملا تو کچی آبادیوں کو ریگولائز کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے نواب شاہ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام لائے۔ ریلی کے شرکاء سے ایک بار پھر گھروں کا وعدہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آپ ملک میں 30 لاکھ گھر بنانے کیلئے تیر پر مہر لگائیں۔

آصفہ بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عوام کیلئے سیاست کرتی ہے، آپ تیر پر نشان لگا کر بلاول کو وزیراعظم بنوائیں۔ پیپلزپارٹی نے ہر مشکل میں عوام کا ساتھ دیا، لیکن سیلاب اورمشکلات کے وقت دیگر جماعتیں کہاں تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے