منشیات فروشوں سے رعایت نہ برتی جائے۔ نگران وزیراعظم کی ہدایت

انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) نگران وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ منشیات فروشوں سے کیس قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق نے اس حوالے سے آج ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں وزارت داخلہ، وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ اور آئی جی موجود تھے۔

اس موقع پر نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی تعلیمی اداروں سے نشے کا کاروبار ختم کرنے کے عمل کی ذاتی طور پر نگرانی کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ منشیات فروش ہماری نوجوان نسل اور پاکستان کے مستقبل کی تباہی کے درپے ہیں۔ اسلام آباد میں منشیات فروشوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے