ممکن ہے آئندہ چند روز میں الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا جائے، چیف الیکشن کمشنر

سکندر سلطان راجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ ممکن ہے آئندہ چند روزمیں الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا جائے۔ انہوں نے یہ بات اے این پی، بی اے پی اور بی این پی کے وفود سے ملاقات کے دوران کہی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ  سے اے این پی، بی اے پی اور بی این پی کے وفود نے ملاقات کی۔ اس موقع پرچیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ ممکن ہے آئندہ چند روزمیں الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا جائے۔

واضح رہے کہ  دوسری جانب ملاقات میں اے این پی نے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا کہ الیکشن کا انعقاد آئین کے مطابق 90 دن کے اندر اندر ہونا چاہیے ، الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں سے قبل پارٹیوں سے مشاورت کرنی چاہیے تھی ، اس وقت نئی حلقہ بندیوں کی ضرورت نہیں تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے