لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بناکر ملکی سلامتی، دفاع اور امن و امان کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے وطن کے بہادر بیٹوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے علاقوں میں دہشت گردوں کے حملوں کے خلاف جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنے پر افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
شریف شہباز کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی عوام ارض وطن کے دفاع، سلامتی اور امن کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے اپنے بہادر بیٹوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قوم متحد اور یکسو ہے۔