اسلام آباد (پاک صحافت) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ ہفتے میں 9.3 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔ ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 7 جولائی تک 9 ارب 83 کروڑ ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 6.13 کروڑ ڈالر اضافے سے 4.52 ارب ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ
کمرشل بینکوں کے ذخائر 3.17 کروڑ اضافے سے 5.31 ارب ڈالر رہے۔ سعودی عرب سے 2، متحدہ عرب امارات سے ایک اور آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر موصول ہوچکے ہیں، رواں ہفتے موصول ہونے والی یہ رقوم 14 جولائی کے زرمبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار کا حصہ ہوں گی۔
Short Link
Copied