معیشت کے حوالے سے اچھی خبریں آرہی ہیں۔ عطا تارڑ

عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ معیشت کے حوالے سے اچھی خبریں آرہی ہیں، سیاسی استحکام کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تقریب کے موقع پر عطا تارڑ نے 8 فروری کو یوم تعمیر و ترقی کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کے حوالے سے اچھی خبریں آرہی ہیں، معاشی استحکام آرہا ہے، سیاسی استحکام کیلئے مذاکرات کر رہے ہیں، ہمارے میدانوں کی رونقیں بحال ہورہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ چیمپینز ٹرافی کا پاکستان میں ہونا خوش آئند ہے، چیمپینز ٹرافی میں بہترین ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں، چیمپینز ٹرافی میں پاکستانی شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی، ہر چیز میں اسپورٹس مین اسپرٹ ہونی چاہیے، محسن نقوی نے چیمپینز ٹرافی کا معاملہ آئی سی سی میں مضبوط طریقے سے لڑا، اسپورٹس مین اسپرٹ دکھا کر تلخیاں ختم ہونی چاہئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے