شہباز شریف

معیشت کے استحکام کیلئے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کررہے ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معیشت کے استحکام کے لیے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کررہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ تمام شرائط وقت پر پوری ہوجائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سب ملکر محنت کر رہے ہیں، مہنگائی کا بوجھ آہستہ آہستہ کم ہورہا ہے، مہنگائی کی شرح میں کمی آرہی ہے اور اگست میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈجٹ میں آگئی، جس پر وزارت خزانہ،اسٹیٹ بینک اورمتعلقہ وزارتیں تعریف کے لائق ہیں، گزشتہ سال اگست میں مہنگائی کی شرح 27 فیصد کے قریب تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سفر طویل ہے، ہم نے تیزی سے آگے بڑھنا ہے، ہمیں معیشت میں مزید استحکام اور بہتری لانی ہے، اہداف کے حصول پر توجہ مرکوز ہے، روزگار کے مؤثر مواقع پیدا کرنا ہماری ترجیح ہے۔ ملک میں وسائل کی کمی نہیں، معدنیات اور قدرتی وسائل موجود ہیں، اخراجات کم کرنے کی پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے، رائٹ اور ڈاؤن سائزنگ کے ساتھ گردشی قرضے بھی کم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محصولات کی مد میں بدعنوانی کو ختم کرنا ہے، اسمگلنگ کا خاتمہ کرنا ہے، یہ کٹھن سفر اور مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، پورا یقین ہے اپنی منزل تک پہنچیں گے، اپنے اہداف پر فوکس رہنا ہوگا، عملی بصیرت پر ہماری کمٹمنٹ باتوں، پیپر اور سمری سے زیادہ ہونی چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے