معیشت مستحکم، ملک کو مثبت سمت لے جانے کی حکومتی کوششیں قابل ستائش۔ صدر مملکت

آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا ہے کہ معیشت مستحکم، ملک کو مثبت سمت لے جانیکی حکومتی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، وزیراعظم اور تمام ارکان پارلیمنٹ کو میرا سلام، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنا میرے لیے اعزاز ہے، ہمیں پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے عزم کے ساتھ کام کرنا ہے۔ ہمیں ملک میں گڈگورننس اور سیاسی استحکام کو فروغ دینا ہے، ہمیں اپنے جمہوری نظام کی مضبوطی کیلئے مل کر کام کرنا ہے، ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے، مثبت راستے پر چلنے کیلئے حکومتی اقدامات قابل تحسین ہیں، پالیسی ریٹ میں کمی، زرمبادلہ ذخائر میں ریکارڈ اضافہ خوش آئند ہے۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں عوامی خدمت کے شعبے میں بھرپورتوجہ دینا ہوگی، عوام کی بہبود کے منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی، ملک کو یکجہتی اورسیاسی استحکام کی ضرورت ہے، ملک میں سماجی انصاف کافروغ ضروری ہے۔ یکساں ترقی کے خواب کو عملی جامہ پہنانا ضروری ہے، پسماندہ علاقوں کی ترقی پرخصوصی دینا ہوگی، انفراسٹرکچر،تعلیم اورشعبہ صحت میں سرمایہ کاری کوفروغ دینا ہے، ملک کے ٹیکس نظام میں مزید بہتری لانا ہوگی، ٹیکس نظام میں اصلاحات وقت کا تقاضا ہے، ٹیکس کا منصفانہ نظام لاگوہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے آئی ٹی پارکس کا قیام ضروری ہے، کاروبار کیلئےقرض کی آسان رسائی کو ممکن بنانا ہے، نوجوانوں کو فنی تعلیم سےلیس کرنا ہوگا۔ بی آئی ایس پی پروگرام میں مزید وسعت لائی جائے، ایوان بہتر طرزِ حکمرانی، سیاسی اور اقتصادی استحکام کے فروغ پر توجہ مرکوز کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے