مصطفیٰ کمال کے بیان پر سندھ حکومت کے ترجمانوں کا ردعمل

(پاک صحافت) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کے بیان پر ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال بڑے لیڈران پر تنقید کر کے اپنا قد بڑھانا چاہتے ہیں۔ ایک بیان میں سعدیہ جاویدا نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کہتے تھے 2017 یا پہلے والی ایم کیو ایم سے ہمارا کوئی تعلق نہیں تھا، ان کی میئرشپ کے دوران کراچی دنیا کے خطرناک شہروں میں اول نمبر پر تھا۔

سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال کے دور میں کراچی میں سب سے زیادہ بوری بند لاشیں ملتی تھیں، نفرت کی سیاست کو نہ پھیلائیں، پی پی نے بڑی مشکل سے امن بحال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں آپ کے پاس امیدوار نہیں تھے ہمارا قصور نہیں ہے، سب کو معلوم ہے، 2024ء کے الیکشن میں آپ کو کیسے مینڈیٹ ملا ہے۔

دوسری جانب مصطفیٰ کمال کے بیان پر ترجمان حکومت سندھ گنہور خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے بلدیاتی اداروں کو تباہ کرنے والے مصطفیٰ کمال ہیں۔ ترجمان حکومت سندھ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹارگٹ کلرز کو بلدیاتی اداروں، واٹر بورڈ اور کے ایم سی میں بھرتی کیا، متحدہ کراچی کے عوام کو ایک بار پھر گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، کامیابیوں کو عوام تک پہنچانے کے لیے میڈیا کا استعمال دنیا بھر میں رائج ہے۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے