سرفراز بگٹی

مشکل حالات میں متوازن بجٹ لانے کیلئے کوشاں ہیں۔ وزیراعلی بلوچستان

کوئٹہ (پاک صحافت) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں متوازن بجٹ لانے کیلئے کوشاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی، آفیسرز، قبائلی عمائدین اور عوامی وفود نے ملاقات کی، عید کے تیسرے روز بھی وزیراعلی سیکرٹریٹ کے دروازے عوام کے لئے کھلے رہے، مختلف طبقہ فکر کے لوگوں کی وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات ہوئی۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ مشکل حالات میں متوازن بجٹ لانے کے لئے کوشاں ہیں، تعلیم، صحت، ذرائع مواصلات اور زراعت سمیت براہ راست عوامی وابستگی کے شعبوں کو اہمیت دے رہے ہیں۔

وزیراعلی بلوچستان نے مزید کہا کہ سولرائزیشن سے متعلق زیر التوا امور کو نمٹانے اور بجلی چوری کے تدارک کے لئے ٹاسک فورس تشکیل دیں گے، ترقیاتی منصوبے عوامی ضروریات سے ہم آہنگ ہوں گے، وسائل کا ضیاع نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے