مسلم لیگ ن کیجانب سے ناموس رسالت قرارداد کی بھرپور حمایت کا اعلان

مسلم لیگ ن

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش ہونے والی ناموس رسالت صلی اللّٰہ علیہ وسلم قرارداد کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا ہے۔ اجلاس کی صدارت سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کررہے تھے۔ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے ناموس رسالت صلی اللّٰہ علیہ و سلم کے حوالے سے قرارداد کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ن لیگ کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے لیگی رہنماوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے متفقہ طور پر ناموس رسالت صلی اللّٰہ علیہ و سلم کے حوالے سے لائی جانے والی قرار داد کی حمایت کا فیصلہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے