کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان حکومت نے مستونگ دھماکے کے شہداء کے لواحقین کیلئے 15 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ مستونگ پر ہر پاکستانی نے دکھ کا اظہار کیا، سانحہ مستونگ کے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کا خیال رکھیں گے۔
جان اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ جتنا ہوسکے گا شہداء کے خاندانوں کی مالی مدد کریں گے۔ بلوچستان کے عوام پاکستان کی بقاء اور سلامتی کی جنگ لڑ رہے ہیں، بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے۔
انہوں نے کہا کہ مستونگ دھماکے کے شہداء کے لواحقین کو 15 لاکھ روپے دیئے جائیں گے، سیکیورٹی کے معاملات کو مزید بہتر کیا جائے گا۔
Short Link
Copied