مریم نواز کا راجن پور میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنانے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راجن پور میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنانے کا فیصلہ کیا۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مریم نواز نے نئے ڈی ایچ کیو اسپتال کا پلان فوری طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے صوبے میں مراکز صحت کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا حکم اور ہر ڈویژن میں میمو گرافی مشین، بریسٹ کلینک آن وہیل کی سہولت مہیا کرنے جبکہ لیپرو اسکوپی اور انڈو اسکوپی سروسز جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ صحت کی بنیادی سہولتیں عوام کی دہلیز تک پہنچانا میرا خواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ مراکز صحت کو اپ گریڈ کرنے سے اسپتالوں میں مریضوں کا رش کم ہو گا، سرکاری اسپتالوں میں سرجری کو لیپرو اسکوپی پر لانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے