مریم نواز

مریم نواز نے پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی مریم نواز شریف نے آٹزم سکول کے ماڈل کا معائنہ کیا، وزیراعلی کو پہلے آٹزم سکول پر بریفنگ بھی دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلا آٹزم سکول گراؤنڈ فلور اور فرسٹ فلور پر مشتمل ہوگا، جونیئر سیکشن کیلئے 11 کلاس رومز اور سینئر سیکشن کیلئے 10 کلاس رومز بنائے جائیں گے، گراؤنڈ فلور پر کیوبیکل سپیچ سیشن، 10 کلاس رومز، تھراپی روم، پری ووکیشنل ٹریننگ روم، ڈیلی لیونگ ایکٹیویٹی روم اور کمپیوٹر روم قائم ہوگا۔

دوران بریفنگ بتایا گیا کہ فرسٹ فلور پر 3 کلاس رومز، ملٹی پرپز ہال، کمیٹی روم، لائبریری اور ریسورس روم قائم ہونگے، آٹزم سکول میں مستقبل کے استعمال کے لئے دو مزید فلور بنانے کی گنجائش ہوگی۔

بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کے پہلے آٹزم سکول میں سکیورٹی وال، فائر الارم سسٹم، ٹیلی فون ایکسچینج، اوور ہیڈ ریزروائر قائم ہوگا، وزیراعلی کی ہدایت پر آٹزم سکول کی تعمیر ایک سال میں مکمل کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے