محکمۂ تعلیم میں کرپٹ عناصر برداشت نہیں ہونگے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ محکمۂ تعلیم میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، میٹرک ایجوکیشن کی کوالٹی بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ مریم نواز کی زیرِصدارت تعلیمی صورتِ حال پر اجلاس ہوا جس میں ہر یونین کونسل میں زیرو آؤٹ آف اسکول چلڈرن کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا۔

اجلاس کے دوران جہلم میں چیف منسٹر اسکول میل پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا اور اس پروگرام کے لیے ملک اسٹوریج کے لیے اسٹینڈرڈ انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں اسکول ٹیچرز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے فول پروف سسٹم وضع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹیچرز کی کارکردگی جانچنے کے لیے ماہانہ’کے پی آئی‘ پلان طلب کر لیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ڈپٹی کمشنرز کو پنجاب اسکول ریفارمز پروگرام کے تحت اسکولوں کی مانیٹرنگ کرنے کی بھی ہدایت دی۔ اجلاس کے دوران سرکاری اسکولوں میں’تھیم آف منتھ‘ متعارف کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ صوبے کے تمام اسکولوں میں آئی ٹی لیب کی اپ گریڈیشن کا جامع پلان بھی طلب کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ میں سینٹرز آف ایکسیلنس فار ارلی چائلڈ ایجوکیشن قائم کرنے اور انگلش بولنے کے لیے نجی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دی گئی۔ اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لیے ’والینٹر آف یونیورسٹی‘ کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

آئینی ترمیم کا معاملہ، نواز شریف کا لندن جانے کا پروگرام مؤخر

لاہور (پاک صحافت) آئینی ترمیم کے معاملے کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے