لاہور (پاک صحافت) محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے عید الفطر کے بعد اسکولوں کے نئے اوقات کار کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ نوٹیفکیشن کا اطلاق 26 اپریل سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 26 اپریل سے اسکول صبح 7 بج کر 15 منٹ پر کھلیں گے جبکہ 12 بج کر 45 منٹ پر اسکولوں میں چھٹی ہوگی۔
واضح رہے کہ نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ کو اسکول 11 بج کر 15 منٹ پر بند ہوں گے۔ تاہم ڈبل شفٹ والے اسکول 6 بج کر 45 منٹ سے11بج کر 45 منٹ تک کھلیں گے جبکہ دوسری شفٹ 12 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوگی۔
Short Link
Copied