مریم نواز

محنت اور لگن کے بغیر پنجاب کی ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ محنت اور لگن کے بغیر پنجاب کی ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے پبلک سروس ڈے پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج حکومت کی جانب سے عوامی خدمت کو بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کرنے کا دن ہے، عوام کی فلاح و بہبود کے لیے محنت، لگن اور ایمانداری سے کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو سلام پیش کرتی ہوں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ دیانتداری اور لگن کے ساتھ خدمت کے لیے زندگی وقف کرنے والے لوگ قابل تحسین ہیں، محنت اور لگن کے بغیر پنجاب کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ پنجاب حکومت عوام کی خدمت اور ان کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کی بنیادی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوامی خدمت میں شفافیت، جوابدہی اور بہترین کارکردگی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے، بہتر سروس ڈیلیوری اور گڈ گورننس کے لیے محکموں کی ری اسٹرکچرنگ کا جائزہ لیا جا رہا ہے، حکومتی پالیسیوں سے سروس ڈیلیوری میں بہتری آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے