محسن نقوی کا سروسز اسپتال لاہور کا دورہ، خراب صورتحال پر برہم

محسن نقوی

لاہور (پاک صحافت) نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے لاہور کے سروسز اسپتال کا دورہ کیا، وہاں 3 گھنٹے تک موجود رہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے آپریشن تھیٹرز کی صورتحال، وارڈز میں خراب بیڈز اور ایئرکنڈیشنز بند ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے 3 گھنٹے کے دوران ایئرکنڈیشنز کی مرمت کے لیے عدم ادائیگی پر ڈائریکٹر فنانس کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا۔

نگراں وزیراعلی پنجاب نے ڈائیلسز، میڈیکل، سرجیکل، آئی، نیورو، گیسٹرالوجی یونٹ، پاپولیشن ویلفیئر سنٹر اور میڈیسن اسٹورکا بھی معائنہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے