شہباز شریف

مجبوری میں آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر بجٹ بنانا پڑا۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مجبوری میں آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر بجٹ بنانا پڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا آج جواب آگیا تو کل ایوان میں بتائیں گے، امید ہے خوشخبری ہوگی۔ جنوبی پنجاب کے لئے لیپ ٹاپ کوٹہ 10 فیصد زیادہ دیا گیا ہے، پنجاب نے اپنے وسائل سے جنوبی پنجاب کے منصوبے مکمل کیے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ کے خاتمے کا اعلان کردیا گیا ہے، حکومتی اخراجات میں کمی کیلئےاقدامات کررہے ہیں، حکومتی خرچا کم کرنے کا پلان ڈیڑھ ماہ میں سامنے آجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے