اسلام آباد (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ماناجائے جوڈیشل مرڈر ہوا، فیصلے سے ذوالفقار بھٹو واپس نہیں آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ آج حق اور سچ کی فتح کا دن ہے، آج مختصر فیصلہ آیا ہے، اب تفصیلی فیصلہ آنے پر بات ہوگی، ذوالفقار علی بھٹو کا جوڈیشل مرڈر کیا گیا تھا، فیصلہ فیئر ٹرائل تک محدود رکھنا مناسب نہیں۔
ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ فیصلے سے شہید ذوالفقار بھٹو واپس نہیں آئیں گے لیکن فیصلہ آئندہ کی سمت طے کرے گا۔
صدارتی انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری سب کے متفقہ امیدوار ہیں سندھ کابینہ میں کوئی اختلاف نہیں، صدر کے انتخاب کے بعد سندھ کابینہ حلف اٹھائے گی۔
Аттестат 11 класса купить официально с упрощенным обучением в Москве