لیبیا کشتی حادثہ، 16 پاکستانی جاں بحق،37 زندہ، 3 طرابلس پہنچ گئے

ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لیبیا ساحل کے قریب کشتی حادثہ کی غیر مصدقہ اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کشتی میں 63 پاکستانی سوار تھے، اب تک 16 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، 37 پاکستانی زندہ بچ گئے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق زندہ بچ جانے والوں میں 1 ہسپتال، 33 پولیس کی تحویل میں ہیں جبکہ 3 افراد طرابلس میں ہیں اور سفارتخانہ ان کی دیکھ بھال کررہا ہے۔

طرابلس میں سفارت خانہ مزید معلومات اکٹھا کرنے اور مقامی حکام سے رابطہ برقرار رکھنے کے عمل میں ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کشتی حادثے کے نتیجے میں 10 کے قریب پاکستانی لاپتہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے